Temu
کا دعوی ہے
shop like a billioner
اور یہ بھی کہنا ہے کہ آپکو یہاں
Amazon
جیسی معیاری اشیاء اور نہایت کم دام۔۔۔ویسے سننے میں یہ سب بہت بھلا ہے ۔۔۔لیکن درحقیقت لوٹنے کیلئے محض سبز باغ اور گھناؤنا کھیل۔۔۔اس ٹریڈنگ کمپنی کی ایپ کا انٹر فیس بہت اعلٰی۔۔یہ آپکو اشیاء واقعی بہت بہترین دکھائے گی اور ساتھ ہی فری شپنگ یعنی اگر آپ کوئی سامان آرڈر کرتے ہیں تو آپکو صرف سامان کی قیمت ادا کرنا ہوگی بغیر کسی
delivery
فیس کے ۔اب اگر آپ اسکاموازنہ
amazon
سے کرتے ہیں تو سامان انتہائی ناقص اور بنا کسی
shipping fee
کے جبکہ
amazon
کی چیزیں معیاری اور
shipping fee
آپکو دینا ہوتی ہے ۔۔اب اگر آپ واقعی میں کچھ پائیدار خریدنا چاہتے ہیں تو
amazon
ہی بہتر ہے اگر آپ ابھی تک
temu
کی نوسربای سے بچ گئے ہیں تو اس سے بڑی کوئی خوش قسمتی ہو نہیں سکتی اور اس کے ہاتھوں اگر لٹ چکے ہیں تو آئندہ کیلئے محتاط رہیں۔وہ کیا کہتے ہیں نا ۔۔۔دودھ کا جلاچاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے بالکل ایسا ہی ہے ۔۔۔اس پر تو پابندی لگنی چاہیے کیونکہ آجکل جہاں دنیا بھر میں جہاں آنلائن منصفانہ لین دین اور حسب وعدہ بہترین سامان کی فراہمی کی بدولت لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے تو دوسری طرف اس جیسی کمپنیاں لوگوں کو صرف گمراہ کر کے سرمایہ ہتھیا رہی ہیں۔۔۔
اب اگر ذاتی رائے دوں تب میرے موصول ہونے والے شاندار پارسل میں سے چیزیں ناکارہ بالکل کھلونے نما نکلیں۔۔۔اگر یہاں آپ شاپنگ کارٹ میں چیزیں سلیکٹ کرتے ہیں اور 🏧
کا نمبر دیتے ہیں تو یہ آپ سے پرمیشن لئے بغیر پیمنٹ لیتے رہیں گے جب تک آپکا 🏧
خالی نہ ہو جائے۔۔۔یوں یہ تو ہیکرز ہوئے۔۔حرف آخر!اگر آپ ان کے چنگل میں ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں تو temu
اکاؤنٹ جو آپ نے سائن ان کیا ہے اسے لاگ آؤٹ کرنے کے علاوہ اپنی ذاتی معلومات یعنی اتا پتا اور اکاؤنٹ نمبر وغیرہ سب مٹانے کے بعد app
del
کر دیں۔۔۔نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔۔۔
